معاشرہ میں قیام امن کیلئے بھائی چارے کو فروغ دیا جائے: ڈاکٹر راغب نعیمی
لاہور (سٹاف رپورٹر)معروف مذہبی سکالر مولانا راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے تمام مسائل نبی کریم ؐ کی تعلیمات کی روشنی میں حل کرنے چاہیے کیونکہ نبی کریم ؐ کی سیرت و طیبہ سے دوری ہی مسلم امہ کو درپیش مسائل کی اصل وجہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کی آرٹ اینڈ کلچر سوسائٹی کے زیر اہتمام ’میرا پیامبرؐ عظیم تر ہے ‘کے موضوع پرمنعقدہ سیمینارسے کیا۔اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، ڈین فیکلٹی آف کامرس اور کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان ،فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں مولانا راغب حسین نعیمی نے کہا کہ معاشرے میں امن کے قیام کے لئے حضرت محمد ؐ کے امن اور بھائی چارے کے پیغام کوپھیلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبائو طالبات کی کردار سازی کیلئے نبی کریم ؐ کی تعلیمات بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کا عزت و احترام کرنا چاہیے۔