سابقہ کرپٹ حکمرانوں نے ملکی کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی:ملک اقبال احمد
فیروزوالہ ( نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف این اے 119کے کوآرڈینیٹر ملک اقبال احمد نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت کے بغیر مضبوط دفاع ، ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کاکوئی تصور نہیںسابق کرپٹ حکمرانوں نے ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کی بجائے ذاتی مفادات کی تکمیل کو ترجیح دی یہی وجہ ہے کہ 70سالوں میں ملک معاشی طور پر مضبوط نہیں ہوسکا، کرپٹ عناصر کی خام خیالی ہے کہ انہیں کسی بہانے یا کسی راستے این آر او مل جائے گا انہیں اپنے کئے کی سزا بھگتنا پڑے گی موجودہ حکومت کسی کے دبائو میں آئے گی نہ کسی غیر آئینی اقدام کو قبول کرے گی، پی ٹی آئی کا راستہ ملکی ترقی کا راستہ ہے ہماری منزل واضح اور موقف دو ٹوک ہے کسی کرپٹ سیاستدان سے کمپرومائز قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ معیشت کو ٹریک پر لانے کیلئے فنانشل ایمرجنسی کانفاذ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی آئی ایم ایف جیسے کسی ادارے سے ظالمانہ شرائط پر قرض لیا جائے گا ضرورت پڑی تو ایسی شرائط پر حکومت قرض لے گی جن سے عام آدمی کی زندگی پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔