بنگلہ دیش: ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 6افراد سمیت 7 جاں بحق
ڈھاکہ( آن لائن ) بنگلہ دیش میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت سات ہلاک ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ دارالحکومت ڈھاکہ کے ضلع لکشکور پور میں اس وقت پیش آیا جب ایک آٹو رکشہ سامنے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے حکام کا کہنا ہے کہ تمام خاندان ہسپتال میں اپنے ایک عزیزہ کی عیادت کیلئے جارہا تھا حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔