ایتھوپیا: دہشت گردی میں ملوث 13 ہزار افراد کے لیے عام معافی
ادیس ابابا(این این آئی)افریقی ملک ایتھوپیا میں حکومت نے گذشتہ چھ ماہ کے دوران دہشت گردی اور خیانت کے الزام میں گرفتار 13 ہزار افراد کو عام معافی دیدی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا کی سابقہ حکومت نے 2015ء کے دوران ملک میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران اپوزیشن رہنمائوں، طلبا، صحافیوں، سماجی کارکنوں دیگر شہریوں سمیت 30 ہزار افراد کو حراست میں لیا تھا۔ایتھوپیا کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ مجموعی طورپر 13 ہزار 200 افراد کو عام معافی دی گئی ہے۔