سعودی وزیر صحت نے سکول کے بچوں کیلئے 200 موبائل ڈینٹل کلینک متعارف کرا دئیے
ریاض (اے پی پی) سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے سکولوں کے بچوں میں دانتوں کے امراض کی شرح کم کرنے کی خاطر موبائل ڈینٹل کلینک کا نظام متعارف کرادیا۔ وزارت صحت نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں اس کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ 200 موبائل ڈینٹل کلینک مملکت بھر میں قائم ہونگے۔ اس فیصلے کا مقصد سکولوں کے طلباء و طالبات کے دانتوں کا معائنہ اور امراض سے نجات دلانا ہے۔