شمالی کوریا کے خفیہ میزائل اڈے کی شناخت ہو گئی: امریکہ
واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کے ایک تحقیقی ادارے نے کہا ہے کہ اْس نے شمالی کوریا کے میزائل اْمور چلانے والے خفیہ اڈّے کی شناخت کی ہے جو میزائل بنانے کے اڈّے کے طور پر کام کرتا ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (سی ایس آئی ایس) جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ اڈّہ ملک کے شمال مغربی علاقے سِنو ری میں واقع ہے اور کورین پیپلز آرمی کے اسٹریٹجک بریگیڈ کے صدر دفتر کے طور پر کام کرتا ہے جو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا نظام چلاتا ہے۔