ریاض: حوثی باغیوں کی جانب سعودی شہروں پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ
ریاض( آن لائن ) یمن میں برسرپیکار حوثی باغیوں نے سعودی شہر نجران پر دو بیلسٹک میزائل داغنے کا دعوی کیا ہے۔حوثی باغیوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر نجران پر دو کامیاب بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔سعودی حکام کی جانب سے اب تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا نہ ہی جانی یا مالی نقصانات کی کوئی اطلاعات ہیں۔