جاپان کا ایران سے تیل کی دوبارہ خریداری کا باضابطہ آغاز
تہران (اے پی پی) چین، جنوبی کوریا، بھارت اور ترکی کے بعد اب جاپان نے بھی ایران سے تیل کی دوبارہ خریداری کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی نے سوشل میڈیا میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ جلد تیل اور دیگر وسائل سے حاصل ہونے والی اربوں ڈالر کی آمدنی غیرملکی بینکوں میں جمع ہوں گی جس کو جلد ملک کی معیشت میں شامل کیا جائے گا۔