91 ویں آسکرز ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان
لاس اینجلس (آن لائن) اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنس نے منگل کو 24 فروری کو ہونیوالے 91 ویں آسکرز ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا جس میں فلم ’’روما‘‘ ’’دا فیورٹ‘‘ ’’اے سٹار از بورن‘‘ اور ’’وائس‘‘ کی سب سے زیادہ نامزدگیاں جبکہ فلم ’’دا بلیک پینتھر ‘‘ تاریخ میں پہلی سپر ہیرو فلم ہے جسے بہترین فلم کی کیٹگری کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ فلم ’’روما‘‘ اور ’’دا فیورٹ‘‘ کو 10 کیٹگریز کیلئے نامزد کیا گیا جس میں بہترین پکچر، بہترین ہدایت کار اور بہترین سکرین پلے سمیت دیگر کیٹگریز شامل ہیں۔ آسکرایوارڈز کیلئے بہترین اداکارہ کی کیٹگری میں اداکارہ لیڈی گاگا کو فلم ’’اے سٹار از بورن‘‘ کیلئے، اولیویا کولمین فلم دا فیورٹ‘‘ یالٹزا اپاریسیو فلم ’’روما‘‘ گلین کلوز ’’دا وائف‘‘ اور میلیسا میک کارتھے کو فلم ’’کین یو ایور فارگیو می‘‘ کیلئے نامزد کیا گیا ہے جبکہ بہترین اداکار کیلئے بریڈلے کاپر کو فلم ’’اے سٹار از بورن‘‘ کرسٹن بیل کو فلم ’’وائس‘‘ رمی ملک کو ’’بوہیمیا ریپسوڈے‘‘ ویلم ڈفوئے کو فلم ’’ایٹ انٹرنیٹیز گیٹ‘‘ اور ویگو مورٹنسن کو فلم ’’گرین بک ‘‘ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ بہترین فلم کی کیٹگری میں فلم ’’دا بلیک پینتھر ‘‘ ’’اے سٹار از بورن‘‘ ’’روما‘‘ ’’دا فیورٹ‘‘ ’’بوہیمیا ریپسوڈے‘‘ ’’بلیک ک کالینسمین‘‘ ’’گرین بک‘‘ اور ’’وائس‘‘ شامل ہیں۔