مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے حوالے سے کل جماعتی مشاورتی کانفرنس کا اعلان کردیا
اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے 2 فروری کو اسلام آباد میںکشمیری عوام سے یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے حوالے سے کل جماعتی مشاورتی کانفرنس کا اعلان کر دیا ہے، کل جماعتی مشاورتی کانفرنس 2 فروری 2019 دن10:3 بجے اسلام آبادکے نجی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ سیاسی قائدین، کشمیر کی سیاسی قیادت اور اہم شخصیات شریک ہوں گی۔