ذاتی دشمنی یا؟ خلیل احمد اور سی ٹی ڈ ی انسپکٹر کا تعلق ایک ہی علاقہ سے نکلا
گگو منڈی( نامہ نگار)سانحہ ساہیوال میں شہید ہونے والے خلیل احمد فیملی اور قتل کرنے والے ملزم پولیس اہلکار کا تعلق ایک ہی علاقہ سے بتایا گیا ہے ۔خلیل احمد کی رہائش ماضی میں گگو منڈی کے نواحی گائوں 293۔ای بی میں اور وہ نقل مکانی کر کے لاہور شفٹ ہو گئے جبکہ اس کے دیگر قریبی رشتہ دار ان اب بھی 293۔ای بی میں ہی مقیم ہیں جبکہ سی ٹی ڈی ٹیم میں شامل پولیس انسپکٹر مرزا محمد آ صف کا تعلق بھی گگو منڈی سے ہے اور اس کی شادی گگو منڈی میں ہوئی ہے اور اس کے سسرال یہیں رہائش پذیر ہیںبتایا گیا ہے کہ مرزا محمد آ صف جے آ ئی ٹی رپورٹ میں نامزد کیے گئے پانچ پولیس اہلکاران میں شامل ہیں اور وہ تقریباًتین سال قبل تھانہ گگو منڈی میں بطور ایس ایچ او رہ چکا ہے ۔