ازبکستان کی حکومت شالا مار باغ لاہور کی تزئین وآر ائش کریگی
لاہور (آن لائن) ازبکستان حکومت لاہور کی تاریخی سیر گاہ شالا مار باغ کی تزئین و آرائش کرے گی۔ اس سلسلے میں محکمہ آرکائیو اور ازبکستان کے سفیر کے درمیان معاملہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ ازبکستان کے سفیر نے سابقہ دور حکومت میں 17 دسمبر 2017 ء کو شالا مار باغ کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے لاہور کے تاریخی باغ کی تاریخی حیثیت میں بحالی باغ کی تعمیر نو اور تزئین وآرائش کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ وعدے میں شامل تھا کہ ازبک حکومت شالا مار باغ میں ایک تاریخی مجسمہ بھی نصب کرے گی۔