ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول فروخت نہ کرنے کے معاملے پر دائر انٹرا کورٹ اپیل پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض
لاہور ( وقا ئع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ آفس نے ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول فروخت نہ کرنے کے معاملے پر دائر انٹرا کورٹ اپیل پر اعتراض لگا دیا ۔ ہائیکورٹ آفس نے سنگل بنچ فیصلے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر اعتراض لگاتے ہوئے اپیل کنندہ کو سنگل بنچ فیصلے کی کاپی اور دیگر دستاویزات اپیل کے ساتھ لف کرنے کی ہدایت کر دی ۔ پٹرول پمپ مالکان نے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔