ایفی ڈرین کیس: حنیف عباسی کو سزا کیخلاف اپیل پر نوٹس جاری
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کی طرف سے ایفی ڈرین کیس میں سنائی جانے والی سزا کے خلاف دائر اپیل پر نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ جسٹس محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی۔ حنیف عباسی نے ایفیڈرین کیس میں سزا کو چیلنج کیا اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل عدالت نے حقائق کے بر عکس فیصلہ دیا ہے۔