اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان: اڈیکس میں 40 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال، سرمایہ میں 28 ارب اضافہ
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوبھی اتارچڑھائو کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی40000کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں28ارب59 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت30.83 فیصدزائدجبکہ57.53فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،بینکنگ اورکیمیکلزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 40198پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کے ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 155.64 پوائنٹس اضافے سے 40057.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر365 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے210 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،127کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ28کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 28ارب59 کروڑ26لاکھ 40ہزار138روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر80کھرب 43ارب 62 کروڑ 68لاکھ 60ہزار 601روپے ہوگئی۔ بدھ کومجموعی طور پر17کروڑ89لاکھ89ہزار 699شیئرزکاکاروبار ہوا، جومنگل کی نسبت4کروڑ21لاکھ87ہزار249 شیئرز زائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے انڈس موٹرکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت35.92روپے اضافے سے1269.42روپے اورملت ٹریکٹرزکے حصص کی قیمت20.67روپے اضافے سے790.45روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت90.00روپے کمی سے7010.00روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت24.49روپے کمی سے825.51روپے ہوگئی ۔بدھ کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ49لاکھ80ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت6.62روپے پرمستحکم جبکہ بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ37لاکھ59ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت8پیسے اضافے سے13.18روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس74.62پوائنٹس اضافہ سے19224.39پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس154.00 پوائنٹس اضافے سے67166.68پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس102.94پوائنٹس اضافے سے29341.34پوائنٹس پر بند ہوا ۔