آٹو موبائل ، کھاد، خوراک و مشروبات کی پیداوار میں 7.43فیصد اضافہ
فیصل آباد (کامرس ڈیسک )یکم جولائی 2018 سے شروع ہونے والے رواں مالی سال2018-19 کے پہلے 6ماہ کے دوران دسمبر 2018 تک پاکستان میں آٹو موبائل ، کھاد، خوراک و مشروبات کے شعبہ سمیت بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.43فیصد اضافہ ہو گیا جبکہ آٹو موبائل سیکٹر کی پیداوار 32.29فیصد ، کھاد کی پیداوار 15.24فیصد اور خوراک مشروبات و تمباکو کی پیداوار 4.81 فیصد بڑھ گئی نیز ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 0.9فیصد اضافہ جبکہ الیکٹرونکس ، انجینئرنگ ، ووڈن مصنوعات کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔شماریاتی اعداد و شمار کے مطابق الیکٹرونکس مصنوعات کی پیداوار میں 5.81فیصد ،پیپر اینڈ بورڈکی مصنوعات میں 15.78فیصد ،انجینئرنگ مصنوعات کی پیداوارمیں 15.30 فیصد ،لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 23.53فیصد اور آئرن و اسٹیل سیکٹر کی پیداوار میں6.01 فیصدکمی آئی ہے۔انہوںنے بتایاکہ مذکورہ عرصہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.43فیصد کا سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس میں آٹو موبائل ، کھاد اور خوراک و مشروبات کے شعبے نے سب سے زیادہ کردار ادا کیا۔انہوںنے بتایاکہ مذکورہ عرصہ میں آٹو موبائل سیکٹر کی پیداوار 32.29فیصد بڑھ گئی جبکہ کھاد کی پیداوار میں 15.24فیصد اور خوراک مشروبات و تمباکو کی پیداوار میں 4.81 فیصد کا اضافہ ہوا۔