شیخوپورہ: اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن شبیر حسین بٹ کے وارنٹ گرفتاری
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مقامی سول جج خالد محمود نے اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن شبیر حسین بٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب سول جج کی عدالت سے عملہ کچہری میں موجود اسسٹنٹ کمشنر کو گرفتار کرنے کے لیے پہنچ گیا۔ عدالت میں ایک رجسٹری کی منسوخی کا مقدمہ زیر سماعت تھا۔