حکومت پاکستان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا علان کردیا۔وزارت داخلہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 5 فروری 2018 کو ملک بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہے گے جبکہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں سرکاری سطح پر پروگرام بھی منعقد کیے جائے گے۔دن کا آغاز کشمیر کے شہدا، جدوجہد آزادی کی کامیابی اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی دعاوں سے ہو گا جس کے بعد دنیا کی توجہ مظلوم کشمیری عوام کی حالت زار کی طرف مبذول کرانے کیلئے عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی اور جلوس منعقد کئے جائیں گے۔کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ کوہالہ، منگلا پل اور پاکستان اور آزادکشمیر کو ملانے والے دوسرے مقامات پر انسانی زنجیریں بنائی جائیں گی۔ سنیٹرز، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان، سیاستدان، اعلی حکام اور ممتاز شخصیات بھی ان تقریبات میں شریک ہوں گی.
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024