سینٹ کے پارلیمانی سال کے الوداعی دنوں کے پیش نظر اراکین سینٹ کا گروپ فوٹو بن گیا۔ارکان سینٹ کے لیے پارلیمنٹ ہائوس کے وسیع سبزہ زار میں سرخ قالین بچھائے گئے مسکراتے ہوئے گروپ فوٹو بنوایا خصوصی اہتمام کے ساتھ اراکین سینیٹ اس یادگاری تصویر کے لئے آئے تھے ۔اس خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جلد سبکدوش ہونے والے 52 اراکین سینٹ کے لیے پارلیمینٹ ہاؤس میں الوداعی سرگرمیاں شروع ہو گئیں ۔یادگاری گروپ فوٹو بن گیا ہے پارلیمنٹ ہائوس کے وسیع سبزہ زار میں گروپ فوٹو کے مقام پر چاروں اطراف میںسرخ قالین بچھائے گئے۔ نجی فوٹو سٹوڈیو کے ماہر فوٹو گرافر کو بلوایا گیا ٹی وی چینلز نے بھی گروپ فوٹو کی کوریج کی خواتین ارکان سینٹ کے ساتھ مدد سینیٹرز بھی بن سنور کر آئے تھ,ے چہرے چمک رہے تھے ,کئی ایک نے بالکل نئے کپڑے پہن رکھے تھے, رنگ برنگ ٹائیاں لگی تھیں ,بعض خواتین نے روایتی اجرک بھی پہن رکھی تھیں. سبزہ زار میں چیئرمین سینٹ رضا ربانی، ڈپٹی چیئرمین مولانا عبد الغفور حیدری قائد ایوان راجہ ظفر الحق، اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سینیٹر میر حاصل بزنجو،سینیٹر الیاس احمد بلور سمیت دیگر پارلیمانی رہنمائوں سمیت 72 اراکین سینٹ گروپ فوٹو کے موقع پر موجود تھے. گروپ فوٹو بننے لگے تو متوجہ کیا گیا کہ ''ریڈی،سمائل'' اس کے ساتھ موجودہ سینٹ کے ارکان کو کمیرے کی آنکھ سے محفوظ کر لیا گیا۔ اراکین سینیٹ کے ساتھ بھی آنے والوں نے موبائل فونز میں اس یادگاری منظر کو محفوط کیا اور وڈیو بھی بنائی .
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024