حافظ آباد پولیس نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث اٹھائیس ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز حافظ آباد کے جلالپور،ونیکے تارڑ اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں اٹھائیس ملزمان کوحراست میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان چوری،ڈکیتی،رہزنی،شراب فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے بڑی تعداد میں مال مسروقہ اور اسلحے کی برآمدگی بھی متوقع ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024