افغانستان کے شہر جلال آباد میں بچوں کی تنظیم کے دفتر پر کاربم حملہ ہوا . جس میں 11افرادزخمی ہوگئے ۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ننگر ہار صوبے کے جلال آباد شہر میں خودکش حملہ آور نے سیو دی چلڈرن نامی این جی او کے دروازے پر کار بم دھماکے سے اڑادی۔دھماکے کے بعد مسلح افراد این جی او کے دفتر میں گھس گئے جس کے بعد سے افغان سیکیورٹی فورسزاور حملہ آوروں کے درمیان دوبدو لڑائی جاری رہی ۔گورنر ننگر ہار کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے بتایا کہ 11افراد ہسپتال میں داخل کروائے گئے ۔یہ دھماکہ طالبان کی جانب سے فائیو اسٹار ہوٹل پر حملے کے چنددنوں کے بعد ہوا جس میں 22غیرملکی مارے گئے تھے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024