لیبیاکے شہر بن غازی میں مسجد کے نزدیک دو کاربم دھماکوں میں33افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں کچھ کاکہناہے کہ 20افراد زخمی ہوئے جبکہ کچھ 30زخمیوں کی اطلاعات دے رہے ہیں۔ دھماکے منٹوں کے فرق سے ہوئے ہیں۔پہلا کار بم دھماکہ السلیمانی کے علاقے میں مسجد کے سامنے ہوا۔ جبکہ چند منٹوں کے بعد سڑک کے دوسرے کنارے دوسرا بم دھماکہ ہوا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی نے بتایاہے کہ مرنے والوں میں فوجی اور شہری دونوں شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ابھی تک کسی نے بم دھماکے کی ذمہ د اری قبول نہیں کی ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024