بی بی ایل میںآج ایک میچ کھیلا جائیگا
کینبرا (اے پی پی) بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں (آج) بدھ کو ایک میچ آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ کا 37 واں میچ (آج) بدھ کو سڈنی تھنڈر اور میلبورن رینیگیڈز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لیگ میں سات ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزما ہیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، سڈنی تھنڈر، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، سڈنی سکسرز، میلبورن سٹارز اور پرتھ سکارچزر شامل ہے۔ سڈنی تھنڈر کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے۔ ہر ٹیم دس لیگ میچ کھیلے گی۔