الممتاز نے داتا ہجویری کلب کو 10رنز سے ہرادیا
دوکوٹہ ( نا مہ نگار ) دوستانہ کرکٹ میچ میں الممتاز کرکٹ کلب کی 10رنز سے جیت ۔ الممتاز کرکٹ کلب چک نمبر 321/WBاور داتا ہجویری کرکٹ کلب قطب پور کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا الممتاز کرکٹ کلب نے مقررہ 20اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر 224رنز بنائے مولوی آصف 60اور وسیم شہزاد 50رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے داتا ہجویری کلب کی پوری ٹیم 214رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تنویر احمد اور وسیم شہزاد نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا وسیم شہزاد مین آف دی میچ قرار پائے ۔