فیض عام ہائی سکول نے انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ جیت لی
ملتان( سپورٹس رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام انٹر ڈسٹرکٹ ہائی سکولز ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ گورنمنٹ عطا فیض عام ہائی سکول چوک شاہ عباس نے جیت لی۔ فائنل میں گورنمنٹ عطا فیض عام ہائی سکول نے گورنمنٹ ہائی سکول 110ڈبلیو بی وہاڑی کو شکست دی۔ فاتح ٹیم کے سپورٹس انچارج رانا عدنان نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو سراہا۔