2 خواتین کی گھریلو جھگڑوں پر خود کشی کی کوشش‘ نشتر منتقل کر دیا گیا
ملتان (خبر نگار خصوصی) دو خواتین کی گھریلو جھگڑوں پر خود کشی کی کوشش‘ تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق شاہ خرم کے علاقہ میں خدیجہ بی بی نے گھریلو جھگڑے پر نشہ آور گولیاں کھا لیں۔ انہیں تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل کر دیا گیا جبکہ خانیوال روڈ کی ثوبیہ بی بی نے بھی گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا لیں‘ نشتر منتقل کر دیا گیا۔