بنڈا اسحاق25 کروڑ سے بننے والا بند 25 روز نہ ٹک سکا
کلروالی(نامہ نگار)پچیس کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ریت کا سپر بند پچیس روز نہ ٹک سکا ، ٹھیکیدار کی کرپشن شمال مشرق سے آنے والی ہواوں نے کھول دی،سپر پر ڈالی گئی ریت اڑ کر دریا برد ہوگئی عوامی حلقوں کا قومی خزانے کی بربادی پر شدید احتجاج ،ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کلروالی کے نواحی علاقے بنڈہ اسحاق دریائے چناب کے مقام پر حکومت پنجاب نے کلروالی ،فیض پور جھنڈیوالی مسو شاہ علی شاہ مراد پور بانہ رویہ اور شہرسلطان کو سیلاب کی تبا ہ کاریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے پچیس کروڑ روپے کی خطیر رقم سے سپر بند بنانے کا اعلان کیا اور اس کے لیے فنڈ جاری کرکے ٹھیکہ سیاسی بنیاد پرلاہور کے ٹھیکیدار کو دے دیا گیا جس نے کام کے آغاز سے ہی کرپشن شروع کردی اور سپر مٹی اور پتھر سے تعمیر کرنے کی بجائے ریت سے تعمیر کردیا جس میں ان کی امداد مقامی محکمہ انہار کے اہلکاروں نے بھی کی اور ریت سے بند تیار کرکے سب اوکے کی رپورٹ دے دی اور ریت سے تعمیر بند پچیس روز بھی اپنی جگہ پر نہ قائم رہ سکا اور شمال مشرق کی طرف سے آنے والی ہوائوں میں اڑ کر دریا برد ہوگیا جس پر دوبارہ کام اسی رفتار اور ا سی میٹریل سے جاری ہے عوامی حلقوں نے اس کھلے بندوں ہونے والی کرپشن اور قومی خزانے کے ضائع پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔