جنوبی افریقہ و بھارت کے مابین آخری ٹیسٹ آج شروع ہوگا
ہانسبرگ(آئی این پی)جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 اور آخری ٹیسٹ میچ کل بدھ کو جوہانسبرگ میں میں کھیلا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابقپروٹیز کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، جنوبی افریقہ نے بھارتی سورمائوں کو پہلے ٹیسٹ میں 72 رنز جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں 135 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے،دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ ہی بھارت کا مسلسل 9 سیریز میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی تھم گیا تھا،ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز میں مسلسل فتوحات کے بعد میزبان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور اب انہوں نے 3 ٹیسٹ جیت کر بھارت کو وائٹ واش کرنے پر نظریں جما لی ہیں،ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 6 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔