بجلی صارفین سے ٹیکس، ڈیوٹیز اور سرچارجز کی وصولی جاری
ملتان( نامہ نگار خصوصی) موجودہ حکومت کی جانب سے بجلی کے صارفین پر ٹیکسوں، ڈیوٹیز سرچارجز مالی سال 2017-18کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے حکومت کے اقتدار کے چار سال دور ہیں بجلی کی قیمت میں کمی کا ریلیف فراہم نہیں کیا جاسکا ہے۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف ان ٹیکسوں ڈیوٹیز اور سرچارجز کے پہاڑ تلے دب کرر ہ گیا ہے۔ واضح رہے کہ بجلی صارفین کے بلوں میں تقریباً 26فیصد ڈیوٹیز ، ٹیکس اور سرچارجز شامل ہیں۔