مضبوط ،ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان چین کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ،چینی سفیر یا ئو جنگ
اسلام آباد(آئی این پی ) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاک چین سمیت خطے کے تمام ممالک کی معیشت بہتر ہوگی،چین کا ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ اس صدی کا بہترین اقدام ہے،چین اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ لازوال دوستی کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں جبکہ چینی سفیر نے کہا کہ مضبوط ،ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان چین کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ۔ منگل کو چین کے سفیر یا ئو جنگ کی سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقا ت کی جس میں دوطرفہ قریبی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔