شجاع آباد: غیرملکی مردوخاتون موبائل فون دکاندار کو لوٹ کر فرار
شجاع آباد (خبرنگار) مقامی موبائل شاپ پر دو غیر ملکی مرد اور خاتون دکاندار عامر کے پاس آئے اور کہا کہ ہمیں موبائل فون چاہیے ملزمان نے دکاندار کو کہا کہ ہمارے پاس غیر ملکی کرنسی ہے کیا آپ اسے تبدیل کر سکتے ہیں غیر ملکی ملزمان نے دکاندار سے ڈیڑھ لاکھ روپیہ مانگا دکاندار نے ڈیڑھ لاکھ روپیہ ان دو غیر ملکیوں کو دیا جنھیں انھوں نے گنتے ہوئے بڑی صفائی کے ساتھ ایک لاکھ بیس ہزار نکال کر تیس ہزار دکاندار کو واپس دے دیا ملزمان نے اس صفائی کے ساتھ نوسربازی کی کہ دکاندار اور اس کے تین ملازمین کو پتہ ہی نہیں چلا کہ ملزمان نے ایک لاکھ بیس ہزار روپے نکال لئے ہیں دکاندار عامر کے مطابق ان سے عجیب سی بو آرہی تھی جس کی وجہ سے دماغ سن ہو گئے اور وہ ان کے سامنے ہی بآسانی پیسے لے کے چلے گئے سی سی ٹی وی کیمرے میں ملزمان کو بآسانی دیکھا جا سکتا ہے تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔