شامی کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام سے وابستہ 25 افراد اور کمپنیوں پر فرانس کی پابندیاں
پیرس (اے ایف پی) فرانس نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام سے وابستہ 25 افراد اور متعدد کمپنیوں پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں سفارتکاروں کی ایک کانفرنس ہوگی جس میں شام میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ حکومت کی سرکاری گزٹ میں شائع فہرست میں ایسے تاجروں کے نام اور ایڈریس بھی ہیں جن کے کاروبار دمشق ‘ بیروت اور پیرس میں ہیں۔ چینی کاروباری افراد بھی شامل ہیں جن کے اثاثے منجمد ہونگے۔ ان میں شامی‘ لبنانی اور کینیڈین شامل ہیں۔