ترکی کے 13 صوبوں میں کریک ڈائون‘ دہشت گرد گروپوں کیلئے پروپیگنڈا کرنے پر 91 افراد گرفتار
انقرہ (نوائے وقت رپورٹ/(اے ایف پی) دہشتگرد گروپوں کیلئے پراپیگنڈا کے الزام میں ترکی میں 91 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ تمام افراد کو 13 صوبوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد پر سوشل میڈیا پر دہشتگردوں کیلئے پروپیگنڈے کا الزام ہے۔ دہشت گرد گروپوں کی حمایت میں پراپیگنڈا اور مہم چلانے کے الزام پر پھر آپریشن شروع کر دیا گیا۔ بیسیوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ازمیر‘ وین اور دیگر شہروں سے حراست میںکریک ڈائن کیا گیا۔ یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا جب ترکی نے شام میں کرد ملیشیا کے خلاف نئی فوجی کارروائی شروع کی ہے۔