نقول کلرک کو دھمکیاں ،بلدیہ وہاڑی کے ملازمین کا احتجاج‘ قلم چھوڑ ہڑتال
وہاڑی(نامہ نگار) نقول کلرک وسیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ، جس پر بلدیہ کی تمام برانچز کے ملا زمین نے احتجاجاً قلم چھوڑ ہڑتال کرکے احتجاج شروع کردیا اور شدید نعرے بازی کی اور ذکاء الدین قریشی کے خلاف کا رروائی نہ ہو نے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اور مکمل ہڑتال کی جا ئے گی ، احتجاجی مظاہرین کی قیادت صدربلدیہ رائو نصیر اور ایپکا صدر سید فرحت شاہ کررہے تھے اس موقعہ پر نقول کلرک وسیم نے میڈیا کو بتایا کہ سٹی کونسلر ظفر اقبال قریشی کے چچا ذکا ء الدین قریشی نے آفس آکر مبینہ طور پر بدتمیزی کرتے ہوئے غلیظ گالیاں دیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دین جس پر سید فرحت شاہ اور رائو نصیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے جب تک مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی نہ ہو ئی احتجاج جاری رہے گا اور ہڑتال بھی کریں گے احتجاجی مظاہرین سب انجینئر شعیب ، شہباز احمد، شہبا زاحمد، محمدشریف، محسن علی ، محمد جاوید ، میاں طاہر ، حاجی سرور، مرزا امجد ، شاہ محمد، ملک صادق ، علی عدنان ، نذیر احمد ، آصف علی ، محبوب، شبیر سمیت دیگر ملا زمین کی کثیر تعداد شامل تھی اس موقعہ پر ہڑتالی ملا زمین نے شدید نعرے با زی کی ، احتجاج میں سٹی کونسلرز شیخ جا وید کا لا ، ، ایم صادق کا شی ، رضوان رحمانی نے شرکت کی۔