جیولرز اور منی چینجرز کے مالکان اپنی سکیورٹی کیلئے انتظامات کر لیں،راجہ فیاض الحق
حضرو: )نمائندہ نوائے وقت (ڈی ایس پی سرکل حضرو راجہ فیاض الحق نے کہا ہے کہ جیولرز اور منی چینجرز کے مالکان اپنی سکیورٹی کے لئے انتظامات کر لیں سکیورٹی بہتر نہ ہوئی تو مقدمات درج کریں گے تاجروں کے تعاون سے ہی جرائم میں کمی واقعہ ہو سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو کے جیولرز اور منی چینجرز کے مالکان سے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بمطابق دکان پوزیشن لوکیشن سکیورٹی کی تعداد متعین مقر ر کریں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اپنا ایک نمائندہ مقرر کرے جس کے ساتھ ہماری میٹنگ ہوتی رہے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری بھی اپنے پاس اسلحہ رکھ سکتی ہے تاجر پولیس کے ساتھ ساتھ اپنی بھی سکیورٹی بہتر کریں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آسکے انہوں نے کہا کہ جن تاجروں نے سکیورٹی کے بہتر انتظامات نہ کئے تو ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔