شہری سے موٹر سائیکل‘ ڈالا ڈرائیور اور راہگیر سے نقدی لوٹ لی
میاں چنوں(نامہ نگار) میاں چنوں تحصیل بھر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں مسلسل بڑھنے لگی ،لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام،،گزشتہ روز تھانہ سٹی کی حدود میں ڈکیتی کی دو وارداتیں ہوئی جس میں ٹی چوک میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو راہگیر محمد علی سے 10ہزار اور موبائل فون جبکہ عمر قریشی سے ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل چھین لی،تیسری واردات میں55پندرہ ایل تھانہ صدر کی حدود میں دو مسلح ڈاکوئوں نے مزد ا ڈرائیور مجاہد سے 32ہزار کی نقدی چھین لی،سرکل میاں چنوں دن رات ہونے والی ڈکیتی و چوری کی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکا رہیں۔