جنرل سٹور کا صفایا، شک پر ایک ملزم گرفتار، ورثاء کا احتجاج
دھنوٹ (نمائندہ نوائے وقت) لائل پور چوک میں موجود مشتاق جنرل سٹور کی چھت پر نقب لگا کر نامعلوم چوروں نے 11000ہزار نقدی کے علاوہ جنرل سٹور سے کریمیں، پرفیوم، ٹارچ لائٹ کے علاوہ دیگر قیمتی آئیٹم چوری کر کے لے گئے جبکہ مرکزی انجمن تاجران لائل پور کے مشتاق احمد نے سراغ رساں کتے منگوا لئیے اور کتے خادم کھوجہ کے گھر جا کر بیٹھ گئے جس پر تھانہ دھنوٹ پولیس نے خادم کھوجہ کو گرفتار کر لیا اور بعد ازاں خادم کھوجہ کے ورثاء نے روڑ پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور ایس ایچ او تھانہ دھنوٹ ملک محمد اسماعیل کی ہدایت پر احتجاج ختم کرا دیا۔