مفادعامہ کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں: ڈپٹی کمشنر خانیوال
خانیوال (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ مفاد عامہ کے ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے تعمیراتی کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ تاکہ لوگ ان کے ثمرات سے جلد از جلد مستفید ہو سکیں۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر 6کروڑ کی لاگت سے زیر تعمیر فضل پارک جھیل کے اچانک معائنے کے دوران کہی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آغاظہیر عباس شیرازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فیصل شہزاد سمیت تعمیراتی محـکموں کے افسران بھی موجود تھے انہوں نے فضل پارک جھیل کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کا مختلف جگہوں پر معائنہ کیا ۔انہوں نے جھیل کی بیسمنٹ ، پشتوں ، سلوب اور دیگر کام کے معیار کا بھی تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کا خاص خیال رکھیں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے بعد ازاں 20لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی آفیسرز کلب کی چار دیواری کا بھی اچانک معائنہ کیا۔