بجلی تقسیم کار کمپنیاں نئے کنکشنوں کی آن لائن فراہمی شروع کرنے میں ناکام
ملتان (نامہ نگار خصوصی) بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں نئے کنکشنوں کی آن لائن فراہمی شروع نہیں کر سکی ہیں۔ پاور ڈویژن نے 6 جنوری 2018ء سے درخواستوں کی آن لائن وصولی کر کے کنکشنوں کی فراہمی کی ہدایت کی تھی تاہم بجلی کمپنیاں نیا سافٹ ویئر متعارف نہیں کر سکی ہیں اور نہ ہی صارفین کی سہولت کے لئے نئے کنکشنوں کی آن لائن فراہمی شروع کی جا سکی ہے۔