ٹریفک پولیس اہلکاروں نے گاڑی کھڑی کر کے سڑک بلاک کر دی‘ شہریوں سے بھی بدتمیزی‘ حکام نوٹس لیں: شہری
مظفرگڑھ(نامہ نگار) ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کرانے کی بجائے خود ہی ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑانی شروع کردیں ،شہر میں ڈیوٹی پر معمور اہلکاروں کی غنڈہ گردی سے عام شہریوں کی پریشانیاں بھی بڑھ گئیں۔گشت پر مامور ٹریفک پولیس موبائل LRT9448کے اہلکار نہ صرف شہر بھر میں دیدہ دلیری سے عام شہریوں کی گاڑیوں کو روک کر انھیں روڈ کے درمیان بے عزت کرتے ہیں بلکہ ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی کو مصروف ترین روڈ کچہری چوک ،تلیری بائی پاس ،قنوان چوک اور پریس کلب چوک پر سڑک کے درمیان میں روک کر ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ بھی معمول بنالیا گیا ہے ۔دوسری جانب شہریوں کی بارہا شکایات کے باوجود بھی ڈی ایس پی ٹریفک نے کوئی نوٹس لینا گوارا نہ کیا ۔شہریوں نے ڈی پی اوملک اویس احمد سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔