بچے سے زیادتی کے ملزم نے صلح سے انکار پر متاثرہ کے والد پر موٹر سائکل چوری کا مقدمہ کرا دیا‘ پولیس نے پکڑ لیا‘ چیف جسٹس انصاف فراہم کریں: ظہور حسین
گگو منڈی( نامہ نگار) نواحی گائوں 241۔ای۔بی کے رہائشی ظہور حسین کے 8سالہ بیٹے علی رضا کو دیہہ ہذا کے اوباش ملازم طاہر حسین نے 2015میں زبر دستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا جس کا مقدمہ تھانہ گگو میں 635.15درج ہوا لیکن ملزم نے ضمانت کروا لی اور آ ج کل کیس ایڈیشنل سیشن جج بورے والا کی عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں عدالت نے آ ج گواہان کو طلب کیا ہوا تھا رضا کا ولد ظہور حسین جو کہ زیادتی کے مقدمہ میں گوا تھا ملزم طاہر حسین کی طرف سے اسے بار بار صلح کے لیے مجبور کیا گیا لیکن اس نے صلح سے انکار کر دیا جس پر اس کے خلاف مبینہ طور پر تھانہ کلر کہار میں ملزم پارٹی نے موٹر سائیکل چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا اور تھانہ کلر کہار کی پولیس گزشتہ شام ظہور حسین کو گرفتار کر کے لے گئی ۔ظہور حسین کے خلاف جھوٹے مقدمے کے اندراج اور گرفتاری پر اس کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس آ ف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری کا جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے اور زیادتی کے ملزم کو عبرت ناک سزا دی جائے ۔