ختم نبوت کے خلاف اندرونی و بیرونی سازشیں عروج پر ہیں: علما
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ختم نبوت کانفرنس بادشاہی مسجد کی تیاریوں کے سلسلہ میں جامع مسجد امن باغبانپوراور جامعہ عبداللہ بن مسعود سمن زار کالونی میںاجلاس ہوئے۔ اجلاسوں میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالرحمن، قاری علیم الدین شاکر، پیر رضوان نفیس، عبدالنعیم، عبدالشکور یوسف، ظہیر احمد قمرودیگرنے شرکت کی۔ علما نے کہا کہ موجودہ دور میں ختم نبوت کی کانفرنس کی اہمیت بڑھ گئی ہے ٍکیونکہ ختم نبوت کے قوانین ، تحفظ ناموس رسالت قانون کیخلاف اندرونی اور بیرونی طور پر سازشیں عروج پر ہیں۔