مصنف منیر احمد منیر کی نئی کتاب ’’مٹتا ہوا لاہور‘‘ شائع ہوگئی
لاہور (پ ر) تحریک پاکستان اور قائدِاعظم کے ممتاز مؤرخ، مصنف، کالم نگار اور صحافی منیر احمد منیر کی نئی تحقیقی تصنیف ’’مٹتا ہوا لاہور‘‘ شائع ہو گئی۔ کتاب کو مکتبہ آتش فشاں 78 ستلج بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور نے طبع کیا ہے۔ واقعات کی مناسبت سے ڈیڑھ سو سے زائد تاریخی اور نادر تصاویر اور دستاویزات بھی شاملِ اشاعت ہیں۔ کتاب میں سو سال قبل کے لاہور کی سیاسی، سماجی اور علمی زندگی کی عکاسی کی گئی ہے۔