ڈاکوبھانے سے مویشی لے گئے
خانیوال (نامہ نگار) کچاکھوہ روڈ عبدالحکیم پرواقع علاقہ پھاتڑ سے گزشتہ سے پیوستہ شب 4نامعلوم نقاب پوش ڈاکوئوں نے بھانے پر سوئے ہوئے ظہورحسین کو رسیوں سے باندھ دیا اوراس دوران ایک بھینس اور3بیل مالیتی اڑھائی لاکھ روپے ڈالے پر لاد کر رفو چکر ہوگئے،پولیس تھانہ تلمبہ نے موقع چیک کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔