متحدہ مجلس عمل اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنائے گی: عبدالغفور راشد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان یونائیڈ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کیلئے ملک کے تمام ادارے اور سیاسی مذہبی جماعتیں متحد ہیں۔ متحدہ مجلس عمل عوام کی آواز بن کر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنائے گی۔ متحدہ مجلس عمل کے حالیہ سربراہی اجلاس کو سراہتے ہیں۔ قومی دینی جماعتیں اکٹھی ہوئی ہیں۔ بکھری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر لانا خوش آئند ہے۔