چین میں 40 ہزار سال سے قدیم آثار دریافت
بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین کے آثار قدیمہ دریافت کرنے والے قومی ادارے نے کہا ہے کہ سال 2017 میں پہلی بار ملک کے شمال مغربی حصے سے قدیم آثار دریافت ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان آثار سے چین میں 40 ہزار سال قبل انسان کی موجودگی کا پتہ لگانے میں اہم پیشرفت ہوگی۔