22برس سے ریت کے قلعے میں رہنے والا بادشاہ
لندن(بی بی سی) برازیل کے مارچو میزائل موٹالیا گزشتہ 22 برس سے ریت سے بنے قلعے میں رہتے ہیں۔ مارچو میزائل موٹالیا برازیل کے مہنگے علاقے ریو ڈی جنیریو میں سمندر کے نزدیک رہتے ہیں۔ وہ سر پر تاج بھی پہنتے ہیں مارچو اکثر اپنے قلعے کے سامنے رکھے تخت یعنی کرسی پر بیٹھے مل جاتے ہیں۔ وہ خود کو کنگ مارچو کہلانا پسند کرتے ہیں۔