فریال جمخانہ نے دوستانہ فیسٹول میچ جیت لیا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فریال اسکول گرائونڈ پر کھیلے گئے دوستانہ کر کٹ فیسٹول میچ مین فریال جمخانہ نے فضل حسین سی سی کوچھ وکٹوں سے شکست دیدی۔فضل حسین سی سی نے 189رنز کا ٹارگٹ دیا۔عدنان احمد 47 ، امجد 42 ، ابراہیم32اور قیصر نے16رنز بنائے۔ حارث علی خان نے پانچ،محمد ریاض خان نے تین اور وسیم احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فریال جمخانہ نے احمد اقبال اور ناصر کان کی زمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ حدف 190رنز چار وکٹوں کے نقصان پر19اوورز میں پورا کر لیا۔احمد اقبال 70رنز بنائے۔