پشاور زلمی کاپی ٹی وی سے معاہدہ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کی مقبول ترین پی ایس ایل فرنچائز اور دفاعی چیمین پشاور زلمی اور ' پاکستان ٹیلی ویڑن' (پی ٹی وی ) نیٹ ورک کے درمیان میڈیا پارٹنرشپ کا معاہدہ طے پاگیا .پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی اور سیکرٹری وزرات اطلاعات جناب احمد نواز سکھیرا نے ایم و یو پر دستخط کیے .پی ٹی وی نیٹ ورک میں شامل پی ٹی وی اسپورٹس , پی ٹی وی نیوز , پی ٹی وی ورلڈ , پی ٹی وی ہوم پر پشاور زلمی کرکٹ میچز , پروگرامز نشر کیے جائیں گے۔