اسلام آباد میں 70 شادی ہال، مارکیز بغیر اجازت بنائی گئیں، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں اسلام آباد میں غیر قانونی شادی ہالز اور مارکیز ازخود نوٹس کیس سے متعلق سی ڈی اے نے رپورٹ جمع کروادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے کی اجازت کے بغیر اسلام آباد میں70شادی ہالز اور مارکیز بنائی گئی، شادی گھروں اور مارکیز کے لئے قوائد وضوابط تیار کر لئے ہیں، بورڈ کی منظوری کے بعد قوائد کا اطلاق ہوگا ، شادی ہالوں کو قوائد و ضوابط کے مطابق 90دن کی مہلت دی جائے گی ،رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ شادی گھروں نے اگر قوائد وضوابط کی پابندی نہ کی تو کارروائی کی جائے گی، قوائد وضوابط پہ عمل درآمد نہ کرنے پہ غیر قانونی شادی گھروں کو گرادیا جائے گااور مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔